پاکستان کے زیراعظم اگلے ماہ پچاس لاکھ مکانات کی تعمیر کے منصوبے کاباضابطہ افتتاح کرینگے

2018-09-28 19:21:14
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

  اسلام آباد(آئی این پی )پاکستانی  وزیراعظم عمران خان اگلے مہینے کے وسط میں پچاس لاکھ گھروں کی تعمیرکے منصوبے کاباضابطہ افتتاح کریں گے۔ یہ فیصلہ اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت ہائوسنگ کے بارے میں ٹاسک فورس کے اجلاس میں کیاگیا۔ٹاسک فورس نے وزیراعظم کو کم آمدنی والے طبقوں کے لئے منصوبے کی منصوبہ بندی اور نگرانی کے لئے جامع منصوبے کی تشکیل میں اب تک ہونے والی پیشرفت اورکچی آبادیوں کو باضابطہ بنانے کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیراعظم کوآگاہ کیاگیا کہ ملکی وغیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے سازگارفضا پیدا کرنے اور تعمیرات کے شعبے میں ایک چھت تلے تمام سہولیات کی فراہمی کے لئے ایک کثیرجہتی اور جامع ہائوسنگ پالیسی وضع کی جارہی ہے۔لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجازاورکوارٹرماسٹرجنرل میجرجنرل نویدصفدرنے فوج کے لئے رہائش کی ضروریات اورسہولیات سے متعلق پاک فوج کے تجربے پر تفصیلی پریذنٹیشن دی۔انہوں نے پچاس لاکھ مکانات کی تعمیر کے منصوبے پرعملدرآمد میں پاک فوج کی مہارت اور معاونت کی بھی پیشکش کی۔وزیراعظم نے ٹاسک فورس کو ہدایت کی کہ صوبائی اور وفاقی حکومت کے جائزے کے لئے مکانات کی تعمیر کے منصوبے اور اس کے قانونی پہلوئوں کو جلدازجلدحتمی شکل دی جائے۔


شیئر

Related stories