پاکستانی تعلیمی اداروں میں چینی ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد

2018-09-30 10:22:18
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستانی تعلیمی اداروں میں چینی ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد

پاکستانی تعلیمی اداروں میں چینی ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد

انتیس تاریخ کو پشاور میں واقع پاکستان روٹس اسکول کے کیمپس میں چائنا میڈیا گروپ کے تحت چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے کنفیوشیس کلاس روم کے زیراہتمام چینی ثفافتی تقریب منعقد ہوئی۔اس موقع پر پاکستانی طلبہ و طالبات نے چینی زبان میں گانا گایا اور چینی روایتی رقص بھی پیش  کیا۔علاوہ ازیں مقامی طلبہ چینی ثقافت کی حامل مختلف سرگرمیوں میں بھی شریک ہوئے۔
چین-پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر کے زیر اثر حالیہ چند برسوں میں پاکستان میں چینی زبان سیکھنے کا شوق بہت زیادہ بڑھ رہا ہے۔پاکستان کے متعدد اسکولوں میں چینی زبان باقاعدگی سے سکھائی جاتی ہے۔روٹس اسکول کے تمام کیمپسز میں کل آٹھ ہزار پانچ سو طالب علم چینی زبان سیکھ رہے ہیں۔


شیئر

Related stories