چین-پاک دوستی اورعوامی جمہوریہ چین کے قیام کی انہترویں سالگرہ کے موقع پر پشاور میں چینی سفارتخانے کی طرف سے ضیافت کا اہتمام

2018-10-02 16:02:10
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

  

چین-پاک دوستی اورعوامی جمہوریہ چین کے قیام کی انہترویں سالگرہ کے موقع پر پشاور میں چینی سفارتخانے کی طرف سے ضیافت کا اہتمام

چین-پاک دوستی اورعوامی جمہوریہ چین کے قیام کی انہترویں سالگرہ کے موقع پر پشاور میں چینی سفارتخانے کی طرف سے ضیافت کا اہتمام


پاکستان میں چین  کے سفارتخانے نے یکم اکتوبر کو پشاور میں چین-پاکستان دوستی  اور عوامی جمہوریہ چین کے قیام  کی انہتر ویں سالگره پر ایک ضیافت کا اہتمام کیا۔ ضیافت کی تقریب میں پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جینگ ،پاکستان کےصوبہ خیبر پختونخواہ  کے وزیر اعلی محمود خان  اسپیکر کے -پی  مشتاق احمد غنی ، صوبائی حکومت کے عہدیداروں  ،پارلیمنٹ ، فوجی حکام   اور یونیورسٹیوں سے آنے والوں سے سمیت پانچ سو سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔
پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جینگ نے کہا کہ رواں سال چین -پاک اقتصادی راہداری کے قیام کی پانچویں سالگرہ ہے ۔چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کے کامیاب دورہ پاکستان میں پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات  اور متعدد شعبوں میں تعاون کے لیے اہم اتفاق رائے حاصل کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ دونوں فر یقوں نے اتفاق کیا کہ اسٹریٹجک   باہمی اعتماد اور دونوں ملکوں کے درمیان تبادلوں میں  مزید اضافہ کیا جائے گا اور چین- پاک اقتصادی راہداری اور تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔چینی سفیر نے کہا کہ ہم  موجودہ بنیاد پر صنعتی تعاون اور عوامی زندگی کے حوالے سے منصوبوں کو تیز ی کے ساتھ فروغ دیں گے اور پاکستان کے مغربی صوبوں میں جا کر چین -پاک اقتصادی راہداری کے پورے پاکستان کے لیے اقتصادی تعاون کے پلیٹ فارم کی تعمیر کی جائے گی  تاکہ چین -پاک اقتصادی راہداری  "دی بلیٹ اینڈ روڈ "کی اعلی میعار کی ترقی کی مثال بن جائے ۔ انہوں نے کہا کہ چین اور  پاکستان کے درمیاں مزید قریب   ہم نصیب معاشرہ قائم کیا جائے گا ۔یاؤ جینگ نے کہا کہ چینی حکومت  دونوں ملکوں کے درمیان علاقائی تعاون کو بڑی اہمیت دیتی ہے ۔صوبہ خیبر پختونخواہ چین پاک اقتصادی راہداری کے تعاون کی اہم سمت ہے اوراگلے مرحلے میں چین خیبر پختونخواہ  کے ساتھ صنعتی پارک کی تعمیر سمیت  دیگر منصوبے جاری رکھے گا اور خیبر پختونخواہ  کے عوام کے ساتھ تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنایا جائے گا، تاکہ دونوں فریقوں کےدرمیان  سمجھوتے اور دوستی میں اضافہ کیا جا سکے ۔


شیئر

Related stories