پا کستان کے اعلی طبی تعلیمی ادرارے نے چینی ڈاکٹروں کو ملک کی اعلی اعزازی ڈگری سے نوازا

2018-10-07 16:50:57
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


پاکستان کے نامور طبی تعلیمی  ادارے نے چار چینی ڈاکٹروں کوطب کے میدان میں ان کی خدمات کے اعتراف میں پہلی مرتبہ ملک کی اعلی اعزازی سند عطاکی ۔ کالج آف فزیشنز اینڈ سر جنز  پاکستان  کے صدر ظفراللہ چوہدری نے لاہور میں منعقد ہونے والے ادارے کے با ونوین سالا نہ جلسہ تقسیم  اسناد میں چین کے ڈاکٹروں فیلو شپ کے اعزازات دیے۔ کنوکیشن کا انعقاد کالج کے ممبرز کو اسناد اور طب کے میدان میں ملک کی اعلی سند قابل ڈاکٹروں کو عطا کرنے کیلئے کیا گیا۔جن چینی ڈاکٹروں نے ایف سی پی ایس کی اعزازی ڈگری حاصل کی ان میں چائنا میڈیکل یونیورسٹی کے صدروین تہ لیاںگ،  شنڈونگ یونیورسٹی کے چھِ لو ہسپتال کے چیف سرجن نیو جون، وے فنگ پیپلز ہسپتال کے سرجری ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ سون زو چھنگ اور فووائی ہسپتال کے شعبہ امراض قلب کے ڈائریکٹر وو  یونگ جیئن شامل ہیں۔کالج آف فزیشنز اینڈ سر جنز  پاکستان کے صدر  ظفراللہ چوہدری نے شنہوا نیوز ایجنسی کو بتا یا کہ ہم نے چینی ڈاکٹروں کو ڈگریاں چین اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانے کیلئے پہلے ْقدم کے طور پر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر میدان میں تعاون کو بڑھانا چاہتے ہیں۔ہم دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کے تحت تعاون بڑھانے پر کام کرہ  رہےہیں۔ چین نے بہت سے شعبوں میں ترقی کی ہے اور ہم ان سے ان شعبوں میں سیکھنا چاہتے ہیں۔جبکہ کچھ شعبون میں پاکستان بہتر پوزیشن میں ہے ہم اس طرح چین کے  ساتھ اپنے تجربات اور ہنر  شیر کرنا چاہتے ہیں۔ چین کے ڈاکٹروں نے اعلی ڈگری کے حصول پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شنہوا کو بتایا کہ وہ پاکستان اور چین کے درمیان تعاون بڑھانے میں فعال کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر پنجاب کی وزیر صحت یاسمیں راشد نے بتایا کہ  یہ دونوں ممالک کے درمیان  صحت کے میدان میں مستقبل کے تعاون کے حوالے سے اچھی شروعات ہے اور ہم مستقبل میں چین کے ساتھ اس شعبے میں تعاون کو  بڑھانے کی امیدرکھتے ہیں۔    


شیئر

Related stories