چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعےبلوچستان میں خوشحالی آئیگی، وزیر اعظم پاکستان

2018-10-07 16:52:15
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn
  

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعےبلوچستان  میں خوشحالی آئیگی، وزیر اعظم پاکستان

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعےبلوچستان  میں خوشحالی آئیگی، وزیر اعظم پاکستان

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان  نے سات اکتوبر کو کہا ہے کہ ملک کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان کو  چین پاکستان اقتصادی راہداری میں ان  کے حصے سے زیادہ  دیا جائے گا۔مذکورہ صوبے کو اپنے پہلے دورے کے دوران وزیراعظم عمران نے کہا کہ سی پیک کے تحت بندرگاہی شہر گوادر  صوبے کوبڑے مواقع فراہم کرے گا اور بہت فائدہ دے گا۔ صوبے کے دارالحکومت کوئٹہ میں صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ وہ خود وزیراعلی اور صوبے کی قیادت کے ساتھ صوبے کو اس کے جائز حصہ کے حصول کیلئے مسلسل اور قریبی رابطے میں رہیں  گے۔وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی سے پورے ملک کی ترقی ہو گی اور  مالی مشکلات پر قا بو پانے کے سلسلے میں مرکزی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون کرے گی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی تیزترقی کیلئے حکومت نے منصو بہ تیار کیا ہے۔


شیئر

Related stories