پاک افغان معاملات طے، جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانہ کھول دیا گیا

2018-10-08 15:49:45
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد(آئی این پی ) جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانہ کھول دیا گیا، قونصل خانہ جلال آباد اور اردگرد کے علاقوں سے ویزاکی درخواستیں وصول کرنا شروع کر دیں ۔پیر کو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانہ نے  دوبارہ کام شروع کر دیا ہے۔ جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانہ 30 اگست 2018 کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند کیا گیا تھا تاہم افغانستان نے ویانا کنونشن کی روشنی میں قونصل خانہ کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانہ ننگرہار کے گورنر کی بے جا مداخلت کے بعد حفاظتی اقدامات کے پیش نظر بند کیا گیا تھا، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ کابل کے دوران قونصل خانے کی بندش کا معاملہ اٹھایا گیاتھا، قونصل خانہ جلال آباد اور اردگرد کے علاقوں سے ویزاکی درخواستیں وصول کر نا شروع کر دیں۔

شیئر

Related stories