پشاور میں فوڈ اسٹریٹ کی بحالی

2018-10-09 11:06:32
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn
 

پشاور میں  فوڈ  اسٹریٹ کی بحالی

پشاور میں  فوڈ  اسٹریٹ کی بحالی



حالیہ دنوں سی آر آئی کی نامہ نگار نے پاکستان کے شہر پشاور کی  فوڈ اسٹریٹ کی سیر کی ۔ دہشت گرد حملوں کی وجہ سے سیر و سیاحت کے لیے پہلے لوگ  پشاور جانے سے گھبراتے تھے ،لیکن دو ہزار چودہ کے آخر سے اب تک پاکستانی فوج کے آپریشنز سے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ حالیہ برسوں میں پشاور میں امن و امان کی  صورتحال بہتر ہوئی ہے ۔ 
سیاحوں اور سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے صوبہ خیبر پختونخواہ نےپچیس لاکھ امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کی۔ تاکہ  پشاور میں واقع قدیم  فوڈ  سٹریٹ کی دوبارہ تعمیر اور تزین و آرائش  کی جاسکے۔ رواں سال جون میں تعمیر نو مکمل ہونے کے بعد روزانہ اس  فوڈ اسٹریٹ میں متعدد مقامی شہری اور  سیاح آتے ہیں۔ 


شیئر

Related stories