پاک چین سدا بہار تزویراتی شراکت داری پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے ، وزیراعظم عمران خان

2018-10-09 16:44:06
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعاون پر مبنی سدا بہار تزویراتی شراکت داری پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔ اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں پر جلد عملدرآمد سے دونوں ملکوں بلکہ پورے خطے کیلئے چین پاکستان اقتصادی تعلقات کے حقیقی مواقع کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری خصوصا سماجی ، زرعی اور دیگرشعبوں میں چینی مہارت سے سیکھنے کا شاندار موقع ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی مہارت، جدید ٹیکنالوجی اور موثر طریقہ کار سے استفادے کے ذریعے ملک کی زرعی پیداوار میں کئی گنا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔وزیراعظم نے ملک کے مختلف حصوں میں خصوصی اقتصادی زونز کے فوری قیام پر توجہ دینے کی ضرورت پرزوردیا جن سے صنعتکاری کو فروغ دے کر مقامی صنعت کی ترقی اور نوجوانوں کیلئے روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔عمران خان نے کہا کہ چین کے صدر شی چن پنگ کے ایک خطہ ایک سڑک منصوبے کے تحت چین پاکستان اقتصادی راہداری کے اہم منصوبے کے ذریعے دیگر ملکوں کو سی پیک منصوبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع اور مختلف شعبوں کے ثمرات سے فائدہ اٹھانے کی بھی پیشکش کی ہے۔

شیئر

Related stories