ترکی پاکستان کا حقیقی اور قابل اعتماد دوست ہے، ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا

2018-10-09 16:44:38
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

انقرہ (آئی این پی )پاکستان کے    ڈپٹی چیئرمین سینٹ  سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ  ترکی پاکستان کا حقیقی اور قابل اعتماد دوست ہے جبکہ   ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکر بن علی  یلدریم نے اپنے تاثرات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوستی اور بھائی چارے پر مبنی دیر پا تعلقات کا اعادہ کیا۔ تفصیلات  کے مطابق   ڈپٹی چیئرمینسینٹ  سلیم مانڈوی والا نے ترکی کے شہر انتالیہ میں ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکر بن علی  یلدریم سے ملاقات کی اوردو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔بن علی  یلدریم نے اپنے تاثرات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوستی اور بھائی چارے پر مبنی دیر پا تعلقات کا اعادہ کیا۔ ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ترکی پاکستان کا حقیقی اور قابل اعتماد دوست ہے۔ڈپٹی چیئرمین  نے  دوسرے ملکوں کی پارلیمنٹ کے سپیکروں اور ڈپٹی سپیکروں سے بھی ملاقات کی۔ ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات میں سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ پاکستان ایران کے ساتھ معاشی تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے۔ سلیم مانڈوی والا اور روس کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی سپیکر   الیاس  اوماکھنونے دوطرفہ تعلقات ،خصوصا پارلیمانی تعلقات کا جائزہ لیا۔ روس کے ڈپٹی سپیکر نے امید ظاہر کیا کہ پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ موجودہ تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔ واضح  رہے  ڈپٹی چیئرمین ایک پارلیمانی وفد کی قیادت کررہے ہیں جو انتالیہ میں یورپی اور ایشیائی ملکوں کی پارلیمنٹوں کے سپیکروں کے تیسرے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

شیئر

Related stories