پاکستان اور چین کے درمیان دس کروڑ ڈالر کی آٹھ مفاہمتی یادداشتوں پردستخط

2018-10-10 17:23:19
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان اورچین نے سی فوڈ، زراعت، فولاد اورادویات سازی کے شعبوں میں باہمی سرمایہ کاری کے لئے دس کروڑ ڈالر کی مفاہمت کی آٹھ یادداشتوں پردستخط  کر دیئے ۔دونوں ملکوں کی طرف سے تقریبا چودہ نجی کمپنیوں نے تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے باہمی سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کے معاہدوں پردستخط کئے۔چین کے سفارتخانے کے اقتصادی اور تجارتی امور کے قونصلر وانگ زی ہوانے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان دوست ملک ہے اور ہم پرامن بقائے باہمی اور مشترکہ خوشحالی کے لئے تعاون پریقین رکھتے ہیں۔قونصلرنے کہاکہ ایک خطہ ایک شاہراہ کے تحت چین پاکستان اقتصادی راہداری سے دونوں دوست ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات نئی بلندیوں سے ہمکنار ہوئے ہیں۔وانگ زی ہوا نے کہاکہ پاکستان اورچین تجارت میں اضافے اوراپنی منڈیوں میں آزادانہ تجارتی مواقع کی فراہمی کے لئے آزادانہ تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے پربات چیت کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے وسیع مواقع ہیں اور اس کا تذویراتی محل وقوع دیگرتجارتی شراکت داروں کے مقابلے میں زیادہ فوائدکاحامل ہے۔تجارت اور ٹیکسٹائل کی وزارت کے ایڈیشنل سیکرٹری سیدطارق ہدی نے کہاکہ پاکستان میں چین کی سرمایہ کاری سے ملک کی مقامی منڈی پرمثبت ا ثرات مرتب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبہ پورے خطے کی فلاح وبہبوداورترقی کاضامن ہے۔

شیئر

Related stories