سی پیک میں بلوچستان کو کلیدی اہمیت حاصل ہے،چینی سفیر یائو جنگ

2018-10-10 17:24:01
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

کوئٹہ (آئی این پی)   چینی سفیر یائو جنگ نے کہا ہے کہ   سی پیک میں بلوچستان کو کلیدی اہمیت حاصل ہے،وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق اقتصادی شعبے پر توجہ دیں گے۔ سی پیک سے مقامی صنعتوں کو فروغ ملے گا۔بدھ کو چینی سفیر یائو جنگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک میں بلوچستان کو کلیدی اہمیت حاصل ہے۔ بلوچستان میں سی پیک کے تحت بہت منصوبوں پر کام ہورہا  ہے۔ سی پیک کے تحت بلوچستان میں اقتصادی زونز قائم کئے جارہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق اقتصادی شعبے پر توجہ دیں گے۔ سی پیک سے مقامی صنعتوں کو فروغ ملے گا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سے مقامی صنعتوں کی ترویج پر بات ہوئی۔

شیئر

Related stories