چینی مشاورت سے سی پیک کا دائرہ کار وسیع کریں گے،پاکستانی وزیر خارجہ

2018-10-15 19:12:00
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چینی مشاورت سے سی پیک کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا، چین پاکستان کا قریبی دوست اور اسٹریٹجک معاون شراکت دار ہے اور وزیراعظم عمران خان کی حکومت باہمی دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی محکمے کے وزیر سونگ تاو نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نے سونگ تاو اور ان کے وفد کا دفترخارجہ میں استقبال کیا۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین پاکستان کا قریبی دوست اور اسٹریٹجک معاون شراکت دار ہے اور وزیراعظم عمران خان کی حکومت باہمی دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے لئے پرعزم ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی ترقی کے لئے قومی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے اور ہماری اولین ترجیح ہے، چینی مشاورت سے سی پیک کا دائرہ کار وسیع کریں گے تاکہ پورا پاکستان اس منصوبے سے فائدہ اٹھائے۔


شیئر

Related stories