​چین کی بین الاقوامی ترقی کے وزیر سونگ تائو کی پاکستانی چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی سے ملاقات

2018-10-16 15:03:19
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستانی چیئرمین  سینیٹمحمدصادق سنجرانی نے کہاہے کہ گوادر مستقبل میں اقتصادی اورکاروباری مرکز ہوگا۔اسلا م آباد میں چین کی بین الاقوامی ترقی کے وزیر سونگ تائو سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ بندرگاہ پاکستان اورخطے کی ترقی اورخوشحالی پرمثبت اثرات مرتب کرے گی۔انہوں نے کہاکہ یہ بندرگاہ وسطی ایشیا اورمشرق وسطی سے یورپ کو تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں معاون ہوگی۔انہوں نے کہاکہ ایشیائی قیادت کو خطے میں امن کے فروغ کے لئے دلیرانہ اقدام اٹھانے چاہئیں اورچین پاکستان اقتصادی راہداری ترقی کے اس خواب کوحقیقت میں بدلنے میں معاون ہوگی۔اس موقع پر چین کے وزیر نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کوانتہائی اہمیت دیتاہے۔


شیئر

Related stories