پاکستان جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوگا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

2018-10-16 15:05:45
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستانی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے کہا ہے کہ پاکستان جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوگا، پڑوسی ملک کے تجربات خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے میں رکاوٹ ہیں۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق قانون سازی کی ضرورت ہے۔ پاکستان جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں جوہری عدم پھیلا کا حامی ہے، پاکستان خطے کے تمام ممالک میں امن کا خواہشمند ہے۔ پاکستان خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے۔۔ پاکستان کا جوہری پروگرام آئی اے ای سے کے قواعد کے مطابق ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سماجی شعبے کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ عالمی امن کو لاحق خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹا جا سکتا ہے۔ پڑوسی ملک کے تجربات خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے میں رکاوٹ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق بھی عالمی سطح پر قانون سازی کی ضرورت ہے۔ پاکستان جنوبی ایشیا میں تذویراتی استحکام کا حامی ہے۔ ایٹمی توانائی کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی کو کم کیا جا سکتا ہے۔


شیئر

Related stories