ترکی کے نائب وزیر دفاع کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات، دو طرفہ دفاعی اشتراکیت کو مزید بڑھانے پر تبادلہ

2018-10-17 17:10:10
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد (آئی این پی ) ترکی کے نائب وزیر دفاع  محسن دیری  نے  نیول ہیڈ  کوارٹر میں پاک بحریہ کے سر براہ سے ملاقات کر کے علاقائی بحری امن کے قیام میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈ مرل ظفر محمود عباسی نے علاقائی امن و استحکام کے قیام میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ترک نائب وزیر دفاع اور نیول چیف کے مابین ملاقات کے دوران دو طرفہ دفاعی اشتراکیت کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔حال ہی میں پاک بحریہ میں شامل ہونے والا فلیٹ ٹینکرپی این ایس معاون اس اشتراکیت کی بہترین مثال ہے۔ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ ترکی کے نا ئب وزیر دفاع نے علاقائی بحری امن کے قیام میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔


شیئر

Related stories