کرپشن اور غربت پر قابو پانے کا طریقہ چین سے سیکھیں گے،وزیراعظم عمران خان

2018-10-23 16:58:11
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ریاض(آئی این پی ) پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کے لیے بہت اہم اقتصادی منصو  بہ ہے ،  سی پیک سے پاکستان کی اسٹریٹجک اہمیت میں اضافہ ہوا، چین پاکستان کے لیے بہت بڑی مارکیٹ ہے،سی پیک کے لیے گوادر جیسے اقتصادی زونز کو ترقی دے رہے ہیں،حکمران کرپٹ ہوں تو اداروں کو تباہ کر دیتے ہیں، کرپشن اور غربت پر قابو پانے کا طریقہ چین سے سیکھیں گے،نائن الیون کے بعد ہمیں دہشتگردی کا سامنا رہا، پاکستان نے دہشتگردی پر قابو پایا، افغانستان سے دہشتگردی کا خطرہ موجود ہے، پاکستان میں تانبے سمیت دیگر معدنیات اور گیس کے ذخائر ہیں، بد قسمتی سے انفارمیشن ٹیکنالوجی پر توجہ نہیں دی، ماضی میں منظور نظر افراد کو اداروں کا سربراہ لگایا گیا۔سعودی عرب میں عالمی سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے  وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  پاکستان ان دو ملکوں میں شامل ہے جو ایک نظریے کے تحت قائم ہوئے۔  نیا پاکستان قائد اعظم کے اصولوں کے مطابق بنانا ہے۔  قائد اعظم  نے پاکستان کو اسلامی' فلاحی' جمہوری ریاست  بنانے کا عزم ظاہر کیا تھا۔ نئے پاکستان میں اداروں کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔  نئے پاکستان کا تصور ریاست مدینہ سے لیاگیا  منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لئے کام کررہے ہیں۔  حکمران کرپٹ ہوں تو اداروں کو تباہ کردیتے ہیں۔ ہمیں اقتدار میں آئے ساٹھ دن ہوئے ہیں ہمیں تجارتی اور بجٹ کا خسارہ ورثے میں ملے۔ ہمیں اپنی  برآمدات بڑھائی ہیں۔  بیرون ملک پاکستانیوں کو بنکوں کے ذریعے  ترسیلات زر بھیجنے پر راغب کرنا ہے۔  دوسرے ترقی پذیر ملکوں کی طرح ہمیں بھی منی لانڈرنگ کے خاتمے کا چیلنج درپیش ہے۔ آئی ایم ایف سے بات چیت جاری ہے۔ کرپشن نے ملک کو غربت سے دوچار کردیا ہے۔  سوئٹزر لینڈ دنیا کا سب سے خوشحال ملک ہے۔ سوئٹزر لینڈ کے ادارے مضبوط ہیں۔ فی الحال مشکل حالات کا سامنا ہے نکلنے کے لئے کچھ وقت لگے گا۔ سرمایہ کاروں کے لئے وسائل پیدا کررہے ہیں پاکستان میں ایک کروڑ گھروں کی کمی ہے چین نے ستر کروڑ افراد کو غربت سے نکالا۔   ہمیں تجارتی اور بجٹ خسارہ ورثے میں ملا ہے ہم نے پچاس لاکھ گھر  بنانے کا منصوبہ شروع کیا ہے۔  سی پیک کے تحت گوادر کو تعمیر کررہے ہیں ہمیں اپنے وسائل انسانی ترقی پر خرچ کرنا ہوں گے۔ پاکستان  میں دس کروڑ آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔  میں اگلے  ماہ چائنہ کا دورہ کروں گا۔ سی پیک ہمیں چائنہ سے جوڑے گا سی پیک ترقی میں پاکستان کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ سی پیک سرمایہ کاری رنے میں ایک معاون کا کردار ادا کرے گا۔  دنیا کی دوسری بڑی چوٹی  پاکستان میں ہے۔ ملک میں سرمایہ کار دوست ماحول قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ملک کی معیشت کی بہتری میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا  کلیدی کردار ہے۔  پاکستان میں  بارہ موسمیاتی زونز ہیں۔ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔  پاکستان مذہبی اور تاریخی  مقامات کی وجہ سے  سیاحت کے لئے بہترین ملک ہے۔ پاکستان میں دنیا کے سب سے بڑے کوئلے کے ذخائر موجود ہیں۔ میں سکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پاکستان میں دہشت گردی پر قابو پایا۔  ہم نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اہم اقدامات کئے۔  ہم ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے کام کررہے ہیں۔ پاکستان ایک باصلاحیت ملک ہے ہم اپنے ٹیکس اصلاحات کو بہتر بنا رہے ہیں۔ سعودی عرب کے سرمایہ کاروں سے بات چیت ہوئی۔  ساٹھ کی دہائی میں پاکستان ایشیاء کا سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا ملک تھا۔ بدقسمتی سے بھارت کی طرح انفارمیشن ٹیکنالوجی پر توجہ نہیں دی۔ ماضی میں منظور نظر افراد کو اداروں کا سربراہ لگایا گیا۔  سرمایہ کاروں کے لئے ساز گار ماحول پیدا کرنے پر کام کررہے ہیں۔  سرمایہ کاروں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ کریں گے۔  چین میں کرپشن الزامات پر چار سو پچاس  وزراء اور اعلیٰ حکام کو  سزا دی گئی  ہم نے چین سے سیکھا کس طرح غربت کم کی جاسکتی ہے۔ افغان جہاد اور نائن الیون کے واقعات سے پاکستان بہت متاثر ہوا۔ خواتین کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔  ہم نے خیبرپختونخوا کی خواتین کی تعلیم پر خاصی توجہ دی پاکستان کو اس وقت سب سے زیادہ امن استحکام کی ضرورت ہے ہم اپنے ہمسائیوں  کے ساتھ امن رکھنا چاہتے ہیں۔ امن کا پیغام صرف پاکستان کے لئے نہیں  بلکہ بھارت  کے لئے بھی اہم ہے امن کے ذریعے ہی ہم اپنے ملکی مسائل پر قابو پاسکتے ہیں۔ پاکستان میں وائٹ کالر کرائم کو پکڑنا مشکل ہے۔ انڈس ویلی دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں شامل ہے۔ غریبوں کے لئے مائیکرو فنانسنگ پر کام کررہے ہیں۔ بدقسمتی سے بھارت نے دوستی کی پیشکش سے فائدہ نہیں اٹھایا۔ زرمبادلہ کی کمی کو دور کرنے کے لئے برآمدات میں اضافے کی ضرورت ہے۔ دسمبر میں ایگزون کمپنی واپس پاکستان آرہی ہے۔ سعودی  ولی عہد سے ملاقات  ہوئی ہے  وہ پاکستان میں سرمایہ کاروں  کو لارہے ہیں۔

شیئر

Related stories