پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کے لئے پرعزم ہیں' وزیراعظم عمران خان

2018-10-24 17:11:41
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کے لئے پرعزم ہیں' عوام کے تعاون سے بچوں کو صحت مند پاکستان دیں گے۔بدھ کو پولیو کے  انسداد کے عالمی  دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت پاکستان ملک سے پولیو کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔ مجھے یقین ہے کہ عوام کے تعاون سے ہم پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے میں کامیاب ہوں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کو پولیو سے فری صحت مند پاکستان دیں گے۔

شیئر

Related stories