اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد افواہ ، کوئی طیارہ پاکستان کے کسی ائیرپورٹ پر نہیں اترا،ترجمان سول ایوی ایشن

2018-10-27 17:08:35
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد (آئی این ) پاکستان کے ترجمان سول ایوی ایشن نے کہا کہ اسرائیلی طیارہ پاکستان کے کسی ایئرپورٹ پر نہیں اترا ،اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد افواہ ہے ۔ ترجمان  سول ایوی ایشن نے سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز پر چلنے والی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی اسرائیلی طیارے کی پاکستان کے کسی بھی ائیرپورٹ پر آمد کی افواہ میں قطعی کوئی صداقت نہیں کوئی اسرائیلی طیارہ پاکستان کے کسی ایئرپورٹ پر نہیں آیا، اسرائیلی طیارے کی آمد صرف افواہ ہے۔یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے اسلام آباد میں اسرائیلی طیارے کے ہونے یا نہ ہونے سے متعلق وضاحت طلب کی تھی۔ احسن اقبال کی وضاحت پر وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹویٹ کیا اور خفیہ مذاکرات کی افواہوں کو مسترد کر دیا۔

شیئر

Related stories