وزیر خارجہ کاپاکستان،یورپی یونین اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے پرزور

2018-10-29 16:28:37
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان کے  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعاون کے فروغ کا مقصد جی ایس پی پلس سکیم سے زیادہ استفادہ کرنا ہے' وزیر خارجہ سے یورپی پارلیمنٹ کے جنوب اشیائی وفد  نے ملاقات کی۔ پیر کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے یورپی پارلیمنٹ کے جنوبی ایشیائی وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت جنوبی ایشیائی وفد کی چیئرپرسن جین لیمبر نے کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اہم اور علاقائی امور زیر بحث آئے۔  وزیر خارجہ نے تجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعاون کے فروغ کا مقصد جی ایس پی پلس سکیم سے زیادہ استفادہ کرنا ہے۔  جمہوریت کی بقا' دہشت گردی کے خلاف جنگ' انسانی حقوق' معاشی' سیاسی پیش رفت کا اعتراف کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے موجودہ تعلقات پر اظہار اطمینان اور پارلیمانی تبادلہ جات کے فروغ پر زور دیا۔

شیئر

Related stories