وزیر خارجہ سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی ملاقات، دو طرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

2018-10-29 16:29:28
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی' ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے میں امن سے متعلق بات چیت کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔ملاقات میں عوامی سطح پر رابطوں کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا گیا جبکہ دونوں ملکوں میں تجارت، سرمایہ کاری، امن اور منظم جرائم کے خاتمے پر بھی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں اثاثہ جات کی ریکوری سے متعلق تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا جبکہ پاکستان اور برطانیہ کے موجودہ دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا۔


شیئر

Related stories