ایشین پارلیمانی اسمبلی کی 3روزہ کانفرنس گوادر میں شروع

2018-10-29 16:30:31
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

گوادر (آئی این پی ) سیاسی امور کے بارے میں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اور ایشیائی پارلیمنٹ کی تشکیل کیلئے خصوصی کمیٹی کی کانفرنس  گوادر میں شروع  ہو گئی ، کانفرنس تین  روزتک جاری رہے گی۔پاکستان کے سینیٹ کے زیر اہتمام کانفرنس کے انعقاد سے گوادرکو مناسب انداز میں اجاگر کرنے میں مدد ملے گی اور امن وترقی کے فروغ کیلئے ایشیا کی پارلیمانی قیادت کو ایک پلیٹ فارم میسر آئے گا۔قائمقام صدرمحمدصادق سنجرانی نے گوادر ہوائی اڈے پر مندوبین کااستقبال کیا ۔مندوبین کی آمد پر روایتی ثقافتی پروگراموں کے ذریعے گرمجوشی سے استقبال کیاگیا۔کانفرنس میں اٹھائیس ملکوں کے ایک سوسے زائدپارلیمنٹیرین شرکت کررہے ہیں۔پاک بحریہ نے  گزشتہ  رات مندوبین کیلئے استقبالیہ کااہتمام کیا۔ پاک بحریہ کے حکام نے مندوبین کوگوادرپربندرگاہ کے ترقیاتی کا م کے بارے میں بتایا۔اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے قائمقام صدر صادق سنجرانی نے کانفرنس میں شرکت کرنے والے مندوبین کاخیرمقدم کیا۔انہوں نے کہاکہ کانفرنس میں مندوبین کی شرکت ایشیا کی پارلیمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے اور دنیا میں امن قائم کرنے کے عزم کامظہرہے۔استقبالیہ کے ذریعے مندوبین کوگوادر شہر کے محصور کن مناظر سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کیاگیا۔پاک بحریہ نے کانفرنس میں شرکت کرنے والے تمام ملکوں کے پرچموں کے ساتھ کشتی رانی کے شو کااہتمام بھی کیا۔

شیئر

Related stories