اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رحجان سے کاروبار کا آغاز'ہنڈرڈ انڈیکس میں 100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

2018-10-30 17:15:30
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

کراچی(آئی این پی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز کاروبار کا آغاز مثبت رحجان سے ہوا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہینڈر ایڈیکس  871.58پوانٹس کے اضافہ کے ساتھ 41428.03 کی سطح پر بند ہوا تھا۔منگل کے روز مارکیٹ کھلتے ہی ہنڈرڈ انڈیکس 195 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41648 پر پہنچ گیا۔پیر کے روز بھی کاروبار کے آغاز میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 871 پوانٹس اضافہ کے ساتھ  41428.03  کی سطح پر بند ہوئی۔سعودی عرب سے بیل آؤٹ پیکچ ملنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل مثبت رحجان دیکھنے کو مل رہا ہے اور چین کی جانب سے امدادی اعلان کے بعد بھی سرمایا کار پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں متحرک ہو گئے ہیں۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کے دن بازار حصص میں 924 پوانٹس کا اضافہ ہوا تھا۔ مارکیٹ 924 پوانٹس اضافہ کے ساتھ 40556 پوانٹس کی سطح پر بند ہوئی تھی۔

شیئر

Related stories