پاکستان اور ازبکستان کا مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

2018-11-01 16:16:36
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان گہرے دوستانہ  تعلقات ہیں' تعلقات  باہمی افہام و تفہیم ' مضبوط ثقافتی و مذہبی رشتوں پر  مبنی ہیں'  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ازبک وزیر خارجہ عبدالعزیز کامیلوف  نے ملاقات کی۔ جمعرات کو  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ازبک وزیر خارجہ عبدالعزیز  کامیلوف نے ملاقات کی۔  ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان  مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور اور ازبکستان کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں۔ تعلقات باہمی افہام و تفہیم' مضبوط ثقافتی و مذہبی رشتوں پر مبنی ہیں۔ دورے سے دو طرفہ علاقائی محاذوں پر باہمی تعاون مزید مستحکم ہوگا۔

شیئر

Related stories