پاکستان کاخود کار ہتھیاروں پر پابندی عائد کرنے پر زور

2018-11-01 16:17:39
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

نیویارک (آئی این پی )  پاکستان نے انسانی کنٹرول کے بغیر ہدف کو نشانہ بنانے والے خود کار ہتھیاروں پر پابندی عائد کرنے پر زور د یتے  ہوئے کہا  ہے کہ  ہتھیاروں کا ایسا نظام جس میں زندگی اور موت کا فیصلہ مشینیں کریں وہ غیر اخلاقی ہے۔ تخفیف اسلحہ اور عالمی سلامتی کے امور نمٹانے والی جنر ل اسمبلی کی فرسٹ کمیٹی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستانی مندوب  ہشام احمد نے انسانی کنٹرول کے بغیر ہدف کو نشانہ بنانے والے خود کار ہتھیاروں پر پابندی عائد کرنے پر زور د یا  اور  کہا کہ ہتھیاروں کا ایسا نظام جس میں زندگی اور موت کا فیصلہ مشینیں کریں وہ غیر اخلاقی ہے اور ایسا قانون عالمی قوانین کے خلاف ہے۔


شیئر

Related stories