وزیراعظم عمران خان آج چین کے دورے پر روانہ ہوں گے

2018-11-01 16:18:13
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان کے وزیراعظم عمران خان آج(جمعرات) چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔دورے کے دوران وزیراعظم صدرشی چن پنگ اور وزیرعظم لی کی کیانگ سمیت چین کی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ وہ دوطرفہ تعلقات خصوصا چین پاکستان اقتصادی راہداری اور دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کریں گے۔وزیراعظم چین کے تاجروں سے بھی ملاقات کریں گے اور انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔

شیئر

Related stories