پاکستان سے مذاکرات کا آغاز آئندہ ہفتے کو ہوگا، آئی ایم ایف

2018-11-02 18:39:50
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

واشنگٹن(آئی این پی ) آئی ایم ایف نے کہا  ہے پاکستان سے مذاکرات کا آغاز آئندہ ہفتے  ہوگا، پاکستان سے قرض کی درخواست کے بعد مذاکرات ہو رہے ہیں، آئی ایم ایف ٹیم مذاکرات کے بعد رپورٹ اپنے بورڈ کو پیش کرے گی، بورڈ پاکستان کے لئے قرض کی منظوری دے گا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا کہ  پاکستان سے مذاکرات کا آغاز آئندہ ہفتے  ہوگا، ملاقات کے بعد آئی ایم ایف مختلف شرائط عائد کرے گا، شرائط میں نجکاری، ٹیکس اصلاحات، گردشی قرضے اور مہنگائی پر قابو پانا شامل ہے، شرائط مستحکم معاشی ترقی کے لئے رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا حتمی بات چیت کے بعد پیکیج کا فیصلہ کیا جائے، آئی ایم ایف ٹیم مذاکرات کے بعد رپورٹ اپنے بورڈ کو پیش کرے گی، بورڈ پاکستان کے لئے قرض کی منظوری دے گا۔

شیئر

Related stories