دہائیوں سے پاکستان نے لاکھوں افغان مہاجرین کو پناہ دے رکھی ہے، ملیحہ لودھی

2018-11-05 17:26:19
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 

نیو یارک(آئی این پی )  اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ 4 دہائیوں سے پاکستان نے لاکھوں افغان مہاجرین کو پناہ دے رکھی ہے ، عالمی پناہ گزینوں کے بحران کے لیے بین الاقوامی اقدامات کی ضرورت ہے،بین الاقوامی برادری کا فرض ہے کہ وہ ان ممالک کی مدد کریں جو مہاجرین کو پناہ دیتے ہیں۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی  نے کہا  کہ 4 دہائیوں سے پاکستان نے لاکھوں افغان مہاجرین کو پناہ دے رکھی ہے، عالمی پناہ گزینوں کے بحران کے لیے بین الاقوامی اقدامات کی ضرورت ہے، بے گھر افراد کی تعداد 25 اعشاریہ 4 ملین ہے جن میں خواتین کی آدھی سے زیادہ تعداد 18 سال سے کم ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا  کہ پناہ گزینوں کا بحران عالمی مسئلہ ہے،  اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے مطابق 60 فیصد پناہ گزین 10 ملکوں میں رہ رہے ہیں، کم آمدنی والے ممالک 85 فیصد پناہ گزینوں کا بوجھ برداشت کررہے ہیں، بین الاقوامی برادری کا فرض ہے کہ وہ ان ممالک کی مدد کریں جو مہاجرین کو پناہ دیتے ہیں۔


شیئر

Related stories