​پاکستان اور چین کے ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں،وزیر خزانہ اسدعمر

2018-11-06 17:20:38
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 اسلام آباد (آئی این پی ) وزیرخزانہ اسدعمرنے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے چین اورسعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پردستخط کئے ہیں اور اسی طرح دوسرے دوست ممالک کے ساتھ بھی مذاکرات جاری ہیں۔ایک  بیان  میں  انہوں نے کہاکہ پاکستان اور چین کے ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں اور معیشت اور تجارت کو مستحکم کرنے کے لئے مطلوبہ مقاصد کے حصول کے لئے بعض مثبت اقدامات کئے جارہے ہیں۔وفاقی وزیرنے کہاکہ مغربی ذرائع ابلاغ غلط خبریں پھیلاکرپاکستان اورچین کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوششیں کررہے ہیں مگر وہ اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے۔


شیئر

Related stories