​چین پاکستان بس سروس لاہور سے شروع

2018-11-06 17:21:34
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

لاہور (آئی این پی )   چین پاکستان بس سروس کا لاہور سے آغاز ہو گیا ،لاہورسے کاشغر جانے والی بس اپنے پہلے سفر پر چین کے صوبے  سنکیانگ  چھتیس گھنٹوں میں پہنچے گی۔بس سروس چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان او ر چین کو سڑک کے ذریعے ملانے کے اقدامات کاحصہ ہے۔اس بس کالاہور سے کاشغر تک کاکرایہ تیرہ ہزار روپے ہے جبکہ دو طرفہ کرایہ تیس ہزار روپے ہوگا۔بس کے خنجراب سے چین میں داخل ہونے سے قبل پانچ سٹاپ ہوں گے۔لاہور کاشغر بس ہفتہ ،اتوار، پیر اور منگل کو لاہور سے ہفتے میں چار روزروانہ ہوا کرے گی جس کے لئے ویزہ اور شناختی کارڈ ضروری ہوگا۔بس سروس کاشغر سے منگل، بدھ، جمعرات اور جمعہ کو دستیاب ہوگی۔


شیئر

Related stories