پاکستان اورچین آہنی بھائی ہیں، ملکر بلند ترین پہاڑ سرکریں گے،وزیرخارجہ کا ٹوئٹ
2018-11-06 17:22:42
اسلام آباد(آئی این پی ) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ دورہ چین مکمل کرکیواپسی پرپراعتمادہیں، پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں، ملکر بلند ترین پہاڑ سرکریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دورہ چین مکمل کرکے وطن واپسی پر اپنے بیان میں کہا وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں دورہ چین کامیاب رہا، دورہ چین مکمل کرکیواپسی پرپراعتمادہیں،وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پاکستان اورچین آہنی بھائی ہیں،ملکربلندترین پہاڑ سرکریں گے ، تعاون، باہمی مفاد کی پالیسیاں آئندہ نسل کیلئے راہیں کھولیں گی۔