پاکستان اور یورپی یونین کے مابین ​معیشت اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا ہوگا' شاہ محمود قریشی

2018-11-06 17:24:41
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ معیشت اور باہمی دلچسپی  کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا ہوگا' جی ایس پی پلس سے بھرپور استفادہ کے لئے  دو طرفہ تجارت  کا فروغ ضروری ہے'وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے  پاکستان میں تعینات یورپی یونین کے سفیر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔  منگل کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں تعینات یورپی یونین کے سفیر  نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ  تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ یورپی یونین اور پاکستان نے دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا۔  وزیر خارجہ نے کہا جی ایس پی پلس سے بھرپور استفادہ کے لئے  دو طرفہ تجارت  کا فروغ ضروری ہے'معیشت اور باہمی دلچسپی  کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا ہوگا۔ سفیر یورپی یونین نے دو طرفہ باہمی دلچسپی کے معاملات میں مکمل تعاون کی  یقین دہانی کرائی۔


شیئر

Related stories