روزگار کے مواقع کی فراہمی یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم پاکستان

2018-11-15 18:43:19
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستانی  وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ نوجوانوں کو تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع کی فراہمی یقینی بنانا تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے اسلام آباد میں وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم، روزگار اوردیگرشعبوں میں نوجوانوں کی شمولیت یقینی بنانے کے لئے ایک جامع او رتفصیلی پروگرام تیارکیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں نوجوانوں کے لئے تعلیم وتربیت اورروزگار کے مواقع کی فراہمی پرخصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے ملک میں نوجوانوں کیلئے خصوصی  پورٹلزقائم کئے جانے چاہئیں تاکہ وہ اپنی سفارشات اور تجاویز حکومت کو دے سکیں جو ملک کے مستقبل کیلئے سودمند ثابت ہوں گی۔

شیئر

Related stories