​پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے 12بھارتی ماہی گیر گرفتار کر لیا

2018-11-18 17:01:50
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 کراچی (آئی این پی ) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 12 بھارتی ماہی گیرو ں کو گرفتارکر کے 2 کشتیوں کو قبضے میں لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سمندری حدود میں کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے  12 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا۔ترجمان پی ایم ایس اے پاکستان میری ٹائم ایجنسی کے مطابق گرفتار ماہی گیروں کی 2 کشتیوں کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔میری ٹائم ایجنسی نے گرفتار ماہی گیروں کو قانونی کاروائی کے لئے ڈاکس پولیس کے حوالے کردیا ہے۔


شیئر

Related stories