ایران پاکستان کے ساتھ سیکورٹی تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں

2018-11-19 10:58:47
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ایرانی وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے سترہ تاریخ کو کہا کہ ایران اور پاکستان کے سرحدی علاقے میں سلامتی کی موجودہ صورتحال انتہائی مشکل ہے اور ایران اس سلسلے میں پاکستان کے ساتھ سیکورٹی تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ 
ایران کی خبر رساں ایجنسی تسنیم نے عبدالرضا رحمانی فضلی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان کو علاقے میں موجود دہشت گرد تنظیموں کے خلاف لڑنے میں دشواری پیش آرہی ہے  تو  ایران پاکستان  کی اجازت کے ساتھ پاکستان میں داخل ہو کر ان کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے تیار ہے.
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی طرف سے اغوا کئے گئے ایرانی فوجی اہلکاروں میں سے پانچ کو  پندرہ تاریخ کو رہا کردیا گیا ہے اور باقی ماندہ مغویوں کی رہائی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔یاد رہے کہ اکتوبر کے وسط میں ایرانی سرحدی سیکیورٹی اہلکاروں سمیت چودہ افراد کو  ایران اور پاکستان کےسرحدی علاقے میں اغوا کر لیا گیا تھا۔ ایران کے مطابق ان مسلح اغوا کاروں کے ٹھکانے  پاکستان میں ہیں.

شیئر

Related stories