پاکستان خطے میں امریکا کا اہم اتحادی، فوجی تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،پینٹاگون

2018-11-20 18:28:25
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

واشنگٹن (آئی این پی )  امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون  نے کہا  ہے کہ پاکستان امریکا کے فوجی تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، پاکستان جنوبی ایشیا میں امریکا کا اہم اتحادی ہے، خطے میں دونوں کے مشترکہ مفادات ہیں، پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے پاکستان کا کردار کلیدی ہے۔تفصیلات کے مطابق   ایک طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی جاری ہے، دوسری جانب پینٹاگون کے ڈائریکٹرآپریشنز کرنل راب میننگ نے نیوز کانفرنس کے دوران   اسلام آباد کو جنوبی ایشیا میں واشنگٹن کا اہم اتحادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امریکا کا اہم اتحادی ہے۔کرنل راب میننگ  نے کہا کہ پاکستان امریکا کے فوجی تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، خطے میں پاکستان اورامریکا کے مشترکہ مفادات ہیں۔پینٹاگون کے ڈائریکٹرآپریشنزپریس نے مزید کہا کہ پرامن اورمستحکم افغانستان کے لیے پاکستان کا کرداراہم ہے۔


شیئر

Related stories