ملائیشیا کے سرمایہ کاروں کا پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
کوالالمپور (آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا کے تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے شاندارمواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ہے۔انہوں نے یہ پیشکش کوالالمپور کے دورے کے دوران ملائیشیا کے سرمایہ کاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کی۔وزیراعظم نے سرمایہ کاروں کو حکومت کی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین منصوبوں کا آسان اور فوری آغاز یقینی بنائیں گے۔ ملائیشیا کے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں تعلیم، ٹیکنالوجی، ٹیلی مواصلات، ای گورننس،وزیراعظم کے سستے گھروں کی سکیم، ٹھوس فاضل مواد کو تلف کرنے،متبادل توانائی، قیمتی پتھروں، بھاری صنعت، حلال خوراک کی مصنوعات،ا ی کامرس اور سیاحت کی صنعت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔سرمایہ کاروں نے پاکستان کی منڈی پراعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ اس کی سرمایہ کاری پالیسی خطے کی سب سے زیادہ آزادانہ پالیسیوں میں سے ایک ہے۔