فٹ پاتھ پر سونے والوں کے لیے ٹینٹ لگائے جائیں، وزیر اعظم عمران خان کی وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایت

2018-11-24 18:17:20
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ بڑھتی سردی کے پیش نظر فٹ پاتھ پر سونے والوں کے لیے ٹینٹ لگائے جائیں اور ان کو کھانا پینا مہیا کیا جائے۔ ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ا پنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا میں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ بڑھتی سردی کے پیش نظر فٹ پاتھ پر سونے والوں کے لیے ٹینٹ لگائے جائیں اور ان کو کھانا پینا مہیا کیا جائے جب تک وقتی پناہ گاہ کی تعمیر مکمل نہیں ہو جاتی۔ کراچی اور پشاور میں بھی مقامات کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔


شیئر

Related stories