چینی قونصل خانے پر حملے میں ملوث 2 مبینہ سہولت کار گرفتار
کراچی(آئی این پی)پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چینی قونصل خانے پرحملے میں ملوث 2 مبینہ سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چینی قونصلیٹ پرحملے میں ملوث 2 مبینہ سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔ ایک سہولت کارکو کراچی جبکہ دوسرے کوشہدادپورسے گرفتارکیا گیا، دہشت گردوں نے آخری بارکراچی سے گرفتارشخص سے بات کی تھی۔ کراچی سے گرفتارشخص کی نشاندہی پرشہدادپورسے دوسرے ملزم کوگرفتارکیا گیا، کراچی سے حراست میں لیے گئے شخص کو نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع چینی قونصل پر حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا جبکہ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے تھے۔چینی قونصل خانے پرحملے میں دیگر 2 افراد بھی جاں بحق ہوئے تھے جن کی شناخت نیازمحمد اور محمد ظاہرشاہ کے ناموں سے ہوئی تھی۔جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق کوئٹہ سے تھا جو ویزے کے حصول کے لیے قونصل خانے گئے تھے۔