چینی سفیر یائو جنگ کی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات

2018-11-24 18:21:31
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

کراچی(آئی این پی)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ قونصل خانوں کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس فراہم کریں گے جبکہ تمام قونصلیٹ کی سیکیورٹی آڈٹ کی ہدایت کردی ہے ۔ ہفتہ کو ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق وزیراعلی مراد علی شاہ سے چینی سفیر نے ملاقات کی اور اس موقع پر چینی قونصل جنرل، چیف سیکریٹری سندھ اور آئی جی سندھ بھی موجود تھے۔چینی سفیر نے کہا کہ کل جو واقعہ پیش آیا، آج آپ سے ملنے آیا ہوں، آپ کا شکرگزار ہوں کہ آپ نے فوری ہم سب سے رابطہ کیا۔ وزیراعلی سندھ نے چینی سفیر سے گفتگو میں کہا کہ آپ ہمارے بھائی ہیں، آپ کی سیکیورٹی بہت اہم ہے، واقعے کے فوری بعد چینی قونصل خانیکا دورہ کیا اور امن وامان پر اجلاس بھی منعقد کیا۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ قونصل خانوں کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس دیں گے، تمام قونصل خانوں کی سیکیورٹی آڈٹ کی ہدایت کردی ہے۔وزیراعلی سندھ نے مزید کہا کہ چینی ہمارے دوست ہیں اور ترقیاتی کاموں میں پارٹنر ہیں، اس لیے ہمارے دشمن بہت بن گئے ہیں، چینی قونصل خانے کو بہترین سیکیورٹی دینے کی یقین دہانی کرائی ہے جب کہ سیف سٹی پروجیکٹ کو ہم جلد مکمل کر نے جارہے ہیں۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ قونصلیٹ پر حملہ کرنے والے دہشت گرد بلوچستان سے آئے تھے، وزیراعلی بلوچستان سے بات کی ہے، سندھ، بلوچستان بارڈر پر مزید سخت چیکنگ کریں گے۔


شیئر

Related stories