وزیراعظم اور آرمی چیف کی میران شاہ آمد، سیکیورٹی صورتحال،معاشی اقتصادی منصوبوں، ٹی ڈی پیز بحالی پر بریفنگ
2018-11-26 17:28:50
میران شاہ /راولپنڈی (آئی این پی ) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو میران شاہ میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ میران شاہ پہنچے جہاں انہیں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ پیر کو ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ میران شاہ پہنچے جہا ں پر انہوں نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا، انہیں جاری استحکام کے آپریشنز، معاشی اقتصادی منصوبوں اور ٹی ڈی پیز کی بحالی پر بریفنگ دی گئی۔