وزیراعظم عمران خان کی پی ٹی وی کی 54 ویں سالگرہ پر انتظامیہ اور کارکنوں کو مبارکباد

2018-11-26 17:29:43
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی وی کے لئے ہزاروں اداکار' فنکار اور کارکنوں کی محنت اور خدمات شامل ہیں' تمام افراد نے پاکستان ٹیلی ویژن کو ٹی وی سیٹیشن سے ترقی دے کر ادارہ بنایا' پی ٹی وی کو میڈیا کے میدان میں سرکردہ ادارہ بنائیں گے' موجودہ حکومت نے پی ٹی وی میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ کیا۔ پیر کو وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی وی کی 54 ویں سالگرہ پر انتظامیہ اور کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بطور ادارہ پاکستان ٹیلی ویژن کی ایک سنہری اور قابل فخر تاریخ ہے۔ پی ٹی وی کے لئے ہزاروں اداکار' فنکار اور کارکنوں کی محنت اور خدمات شامل ہیں۔ آج ان سب افراد کی خدمات کا اعتراف کرنے کا دن ہے۔ تمام افراد نے پاکستان ٹیلی ویژن کو ٹی وی سیٹیشن سے ترقی دے کر ادارہ بنایا۔ پی ٹی وی نے اداکاروں اور فنکاروں کے لئے نرسری کا کردار ادا کیا۔ پی ٹی وی سے وابستہ افراد نے عالمی سطح پر نام روشن کیا۔ حکومت پی ٹی وی کی ترقی کے لئے پرعزم ہے۔ پی ٹی وی کو میڈیا کے میدان میں سرکردہ ادارہ بنائیں گے۔ پی ٹی وی کی عظمت رفتہ اور معیار کی بحالی حکومتی ترجیحات ہیں۔ موجودہ حکومت نے پی ٹی وی میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ کیا۔ سنسر شپ ختم کرکے اداروں کو پیشہ وارانہ خطوط پر چلایاجارہا ہے۔


شیئر

Related stories