وزیر اعظم ڈیلیوری یونٹ کی 24 روزہ کارکردگی رپورٹ جاری

2018-11-26 17:31:08
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان کے وزیر اعظم ڈیلیوری یونٹ کی 24 دن کی کارکردگی جاری کردی گئی ، یونٹ کو 34 ہزار 715 شکایات موصول ہوئیں، 9 ہزار 737 شکایات کا فوری ازالہ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ڈیلیوری یونٹ کو 24 دن کے دوران مجموعی طور پر 34 ہزار 715 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 9 ہزار 737 شکایات کا فوری ازالہ کردیا گیا۔موصول ہونے والی شکایات میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی 6ہزار 200 شکایات تھیں، جب کہ ان میں سے 637 شکایات حل کی گئیں۔امن و امان سے متعلق 6 ہزار 137 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 251 شکایات فوری حل کردی گئیں۔ لینڈ اینڈ ریونیو سے متعلق 6 ہزار 202 شکایات ملیں جن میں سے 880 حل کی گئیں۔ڈلیوری یونٹ کو صحت سے متعلق 6 ہزار 679 شکایات ملیں جن میں سے ایک ہزار 374 حل کی گئیں۔ توانائی سے متعلق 9 ہزار 505 شکایات ملیں جن میں سے 6 ہزار 603 حل کی گئیں۔24 دن میں ڈلیوری یونٹ کو 21 ہزار 174 تجاویز بھی موصول ہوئیں۔


شیئر

Related stories