کراچی، 10ویںدفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 کا آغاز ہو گیا
کراچی (آئی این پی ) کراچی میں 10ویںدفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 کا آغاز ہو گیا ہے،نمائش میں امریکا،برطانیہ ،روس اور چین سمیت 50 ملکوں کے ڈھائی سو سے زائد وفود شریک ہیں۔منگل کو کراچی میں 10ویںدفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 کا آغاز ہو گیا ہے۔ نمائش میں دنیا کے 51 مختلف ممالک سے آئے اعلی سطح کے 262 وفود شر یک ہیں ۔دنیا بھر سے 50 ممالک 552 سٹالز پر اپنی مصنوعات نمائش کیلئے پیش کر رہے ہیں ۔ نمائش میں 321 غیر ملکی اور 201 پاکستانی اسلحہ ساز کمپنیاں بھی شریک ہیں۔پاکستان کے علاوہ چین، امریکہ، چیک ریپبلک، فرانس، جرمنی، اٹلی، روس، پولینڈ، ترکی، دبئی اور جنوبی کوریا بھی نمائش میں اپنی مصنوعات پیش کر رہے ہیں ۔ علاوہ ازیں دنیا بھر سے سینکڑوں اسلحہ ساز کمپنیاں بھی مصنوعات نمائش کیلئے پیش کر رہی ہیں ۔ نمائش پہلے دو روز غیرملکی وفود، تاجروں اور نیٹ ورکنگ کی سرگرمیوں کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔ نمائش کے تیسرے روز پاک فضائیہ کی جانب سے سی ویو پر فضائی شو کا انعقاد کیا جائے گا جس میں جے ایف 17 تھنڈر کے علاوہ ایف 16 کی ٹیمیں بھی شرکت کریں گی۔