کرتارپور راہداری کھولنا ایک تاریخی اقدام ہے ،عثما وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار

2018-11-27 16:20:36
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

لاہور(آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کرتارپورراہداری کے قیام کا سہرا تحریک انصاف کی حکومت کو جاتا ہے، بابا گرونانک کے جنم دن پر اقدام سے امن کوششوں کو تقویت ملے گی، وزیراعظم عمران خان ہمسایہ ممالک سے پرامن تعلقات کے حامی ہیں،۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے ایک بیان میں کہا کہ کرتارپورراہداری کھولنا ایک تاریخی اقدام ہے، اقدام پاکستان اور بھارت کے لیے خوش آئند ہے۔سردارعثمان بزدار نے کہا کہ بابا گرونانک کے جنم دن پر اقدام سے امن کوششوں کو تقویت ملے گی، پنجاب حکومت نے سکھ برادری کو ہمیشہ ہرممکن سہولتیں فراہم کی ہیں۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہمسایہ ممالک سے پرامن تعلقات کے حامی ہیں، کرتارپور راہداری کے قیام کا سہرا تحریک انصاف کی حکومت کو جاتا ہے۔


شیئر

Related stories