پاکستان اقلیتوں کو بہت اہمیت دیتا ہے،ہم امن کی جانب بڑھ رہے ہیں ، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل

2018-11-28 16:41:04
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی اقلیتوں کو بہت اہمیت دیتا ہے،ہم امن کی جانب بڑھ رہے ہیں ، یہ پاکستان کے لیے بڑی کامیابی ہے۔ بدھ کو کرتار پور راہداری منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کے لیے لاہور جانے سے قبل اسلام آباد ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے کا تاریخی دن ہے اور وزیراعظم کا یہ اقلیتوں کے حقوق کے لئے اہم قدم ہے۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ میڈیا ہمارے ہمراہ ہے، ڈپلومیٹک کمیونٹی ہمارے ساتھ ہے اور اس معاملے میں بہت دلچسپی پائی جاتی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ دن تاریخی ہے اور انشا اللہ کرتار پور ایونٹ مفید ثابت ہوگا۔ڈاکٹر محمد فیصل نے لاہور روانگی سے قبل صحافیوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں اور ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ہم امن کی جانب بڑھ رہے ہیں جو پاکستان کے لیے بڑی کامیابی ہے اور سکھ برادری کا خواب پورا ہونے جارہا ہے۔


شیئر

Related stories