وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوگا

2018-11-28 16:47:18
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد (آئی ا ین پی) بدھ کو تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو ہوگا۔ اجلاس میں آٹھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے اور لائٹنگ کا نظام نصب کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس میں نیشنل ٹیرف پالیسی کی منظوری دی جائے گی۔ گلگت بلتستان گورننس ریفارمز سے متعلق امور کشمیر اور ڈویژن کی سمری پر غور ہوگا۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی میں تین نان ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی سمری پر غور ہوگا۔ این ایچ اے میں ممبر فنانس کی تعیناتی سے متعلق مواصلات ڈویژن کی سمری پر غور کیا جائے گا۔


شیئر

Related stories