اکنامک ڈپلومیسی خارجہ پالیسی کی اہم ترجیحات میں شامل،، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

2018-11-30 19:44:24
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد ،پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اکنامک ڈپلومیسی خارجہ پالیسی کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری رجحان بڑھ رہا ہے، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری کو مکمل قانونی و آئینی تحفظ فراہم کر دیا ہے۔جمعہ کو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے مثبت رجحان پر گفتگو کرتے ہوئے ہارون شریف نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری کو مکمل قانونی و آئینی تحفظ فراہم کر دیا ہے، منافع کی رقم منتقلی پر بھی کوئی پابندی نہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اکنامک ڈپلومیسی خارجہ پالیسی کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کا رجحان بڑھ رہا ہے۔


شیئر

Related stories