پاکستان کی ترقی میں بدعنوانی سب سے بڑی رکاوٹ ہے، صدر مملکتڈاکٹرعارف علوی

2018-12-09 18:13:27
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستانی صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بد عنوانی ہے، میرے نزدیک بد عنوانی پوری انسانیت پر حملہ ہے۔، میری ساری زندگی کوشش رہی کہ کرپشن کے خلاف متحرک رہوں۔

وہ اتوار کو تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے کہا کہ اپنا کام ہمیشہ ایمانداری اور مخلص ہو کر کرو۔ ضمیر کے علاوہ دنیا میں کوئی بڑی چیز نہیں ہے میری کوشش ہے کہ کرپشن کے خلاف متحرک رہوں۔ زندگی بھر قوم میں کرپشن کے خلاف شعور اجاگر کرنے میں حصہ ڈالا۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں خوف خدا ہو تو کسی قانون یا عدالت کی ضرورت ہی نہیں رہے۔ قانون پر عمل نہ ہونے سے معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔ رسولۖ کے دور میں بھی کرپشن پر سزائیں ہوتی تھیں۔ کرپشن عام آدمی کی زندگی پر اثر انداز ہوتی ہے۔ کرپٹ انسان اپنا ثبوت نہیں چھوڑتا لیکن اثاثہ جات سے پکڑا جاتا ہے ۔ ملک میں تجاوزات قانون پر عمل درآمد کی کمزوری کی وجہ سے ہوئیں۔ قیادت کی بنیاد امانت اور سچائی ہے بدعنوان عناصر کے اثاثوں کے حوالے سے پوچھا جانا چاہئے۔ غیر جانبداری' اہلیت اور حکمت بدعنوانی کے خاتمے میں اہم ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ کرپشن کے معاملات کو روکنا ہوگا۔ آنے والی نسلوں کے لئے بدعنوانی سے پاک معاشرہ کا ایجنڈا بہت اہم ہے۔ پاکستان میں کرپشن کو ختم کرنا ہوگا نئے پاکستان اور حکومت سے بہت امیدیں ہیں۔ نیا پاکستان وہ ہے جس میں تعلیم کا حصول' صحت اور میرٹ سب کے لئے ممکن ہو۔


شیئر

Related stories