وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے چین کے معاون وزیرخارجہ کی ملاقات پاکستانی

2018-12-10 18:28:23
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین سے دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ستون ہے، افغانستان میں امن کیلئے چین کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔پیر کو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے چین کے معاون وزیرخارجہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین سے دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ستون ہے، مسائل کے حل اور باہمی تعلقات کے فروغ کی مشترکہ کاوشوں پر اتفاق کیا گیا، شاہ محمود قریشی نے پاک چین وزرائے خارجہ اسٹرٹیجک مذاکرات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے معاشرتی ، اقتصادی پہلوئوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی، وزیرخارجہ نے سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کی جلد تعمیر پر زوردیا، چینی معاون وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان کی ترقی، غربت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، وزیرخارجہ نے کابل میں سہ رکنی اجلاس میں اپنی شرکت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن کیلئے چین کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔


شیئر

Related stories