پولیو کیسز میں 97 فیصد کمی کا حدف حاصل کرلیا، پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا ٹوئٹ

2018-12-10 18:29:05
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستانی وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پولیو کیسز میں 97 فیصد کمی کا حدف حاصل کیا ہے، والدین پولیو کے ہمیشہ خاتمے کیلئے اپنے بچوں کو ویکسین پلائیں ۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب ساٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پولیو کیسز میں 97 فیصد کمی کا حدف حاصل کیا ہے،حتمی حدف حاصل کرنا ابھی باقی ہے ۔ ۔

اطلاع کے مطابق پاکستان میں 2018 کی آخری انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ، انسداد پولیو مہم تین روز تک جاری رہے گی ، مہم کے دوران میں پانچ سال سے کم عمر کے تین کروڑ80 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے پولیو مہم بابربن عطا کے مطابق مہم میں تین کروڑ80 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائیں جائیں گے،پاکستان اور افغانستان دنیا کے ایسے ممالک ہیں جہاں پر 2018 میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے۔محکمہ انسدار پولیو مہم کے مطابق پولیو مہم میں دو لاکھ 70 ہزار صحت محافظ حصہ لے رہے ہیں جو گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلائیں گے۔خیبر پختونخوا میں پولیو مہم کے دوران 58 لاکھ 87 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سنٹر محمد عابد خان کا کہنا ہے کہ پولیو مہم کے لیے مجموعی طور پر 27ہزار 259 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ مہم کے لیے 19ہزار 374 موبائل ٹیمیں،ایک ہزار 623 فکسڈ ٹیمیں،996ٹرانزٹ ٹیمیں اور 182 رومنگ ٹیمیں اپنے فرائض انجام دیں گی۔محمد عابد خان نے بتایا کہ تمام ٹیموں کی موثر نگرانی کے لئے 5 ہزار87 ایریا انچارجز بھی تعینات ہوں گے جب کہ سیکورٹی کے لیے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔


شیئر

Related stories